ایک ہفتہ کے دوران 3 سبزیوں، 2 پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ

ایک ہفتہ کے دوران 3 سبزیوں، 2 پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ

لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ ہفتے پرچون سطح پر 3 سبزیوں 2 پھلوں اور فارمی انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پھول گوبھی کی قیمت 2 روپے اضافے سے 10 روپے کلو، گھیا کدو 9 روپے اضافے سے 49 روپے کلو اور ساگ کی قیمت 6 روپے اضاضے سے 18 روپے کلو ہو گئی جبکہ ایک کلو انار قندھاری 10 روپے اضافے سے 164 روپے کلو، امردو 5 روپے اضافے سے 44 روپے کلو ہو گیا جبکہ ایک درجن فارمی انڈوں کی قیمت 2 روپے اضافہ سے 84 روپے درجن ہو گئی۔