کپاس کے داموں میں مزید400روپے من کمی

کپاس کے داموں میں مزید400روپے من کمی

کراچی(مارکیٹ رپورٹر)مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران کپاس کے داموں میں مندی کا تسلسل جاری رہا۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن نے فی من300 روپے کمی پر اسپاٹ نرخ 5400 روپے پر بند کئے سندھ میں فی من کپاس کا دام5350تا5400روپے اور40کلو گرام پھٹی کا دام مزید300 روپے گھٹ کر2500تا2550روپے کے علاوہ پنجاب میں فی من کپاس کا دام5400تا5500 روپے اور40کلو گرام پھٹی کا دام2600تا2700روپے رہا۔ کاٹن بروکرز کے مطابق عالمی کاٹن مارکیٹ میں داموں میں شدید مندی کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی زبردست مندی کارحجان ہے اس کے علاوہ کاٹن یارن اورٹیکسٹائل مصنوعات میں مندی کی کیفیت کی وجہ سے مارکیٹوں میں زبردست مالی بحران پایاجاتا ہے۔ سندھ وپنجاب کے کپاس پیدا کرنے وا لے علاقوں میں موصولہ اطلاعات پر بارشوں کی وجہ سے فصل کو فائدہ پہنچے گا۔