کراچی میں پانچویں روز بھی تجارتی اور مالیاتی ادارے بند رہے

کراچی(کامرس رپورٹر) کراچی میں پانچویں دن بھی تمام تجارتی مراکز ‘سرکاری نیم سرکاری د فاتر‘ مارکیٹیں  ‘شاپنگ سینٹرز‘بینکس‘ مالیاتی ادارے بند رہے اورپانچویں دن بھی شہری عید منانے میں مصروف اورتفریح کرتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پہلی بار پانچویں دن بھی تمام سرکاری نیم سرکاری دفاتر‘بینکس ‘مالیاتی ادارے بند رہے البتہ جوڑیا بازار اوردیگر مقامات پر تجارتی مراکز جزوی طورپردوپہر تک کھلے  ساتھ ہی بعض مارکیٹیں  اوربازار بھی کھل گئے۔ اسی کے ساتھ کے پی ٹی ‘کسٹمز  اورتجارتی مراکز میں بینکوں کی شاخیں بھی دوپہر ایک بجے تک کھلی رہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کی تاریخ  میں پہلی بار مسلسل 5دن کی تعطیل رہی اس طرح پیرکو آٹھویں دن سرکاری ‘ نیم سرکاری ادارے‘بینکس مالیاتی ادارے کھلیں گے۔