چین سے آنے والے 13 انجن ریلوے حکام کے حوالے‘ پہلے تجرباتی بنیادوں پر چلائے جائیں گے

چین سے آنے والے 13 انجن  ریلوے حکام کے حوالے‘ پہلے تجرباتی  بنیادوں پر چلائے جائیں گے

لاہور (سٹاف رپورٹر) چین سے لائے گئے 13 نئے انجن ریلوے حکام کے حوالے کر دیئے گئے۔ انجن کراچی بندرگاہ سے ریلوے ڈیزل شیڈ کینٹ سٹیشن پر پہنچ گئے۔ چین سے 20 نئے انجن کراچی بندرگاہ لائے گئے ہیں۔ کسٹم اور دیگر قانونی تقاضوں کے بعد مزید انجن بھی ریلوے حکام کے حوالے کیے جائیں گے۔ ڈی ایس ریلوے نثار میمن کے مطابق چین سے 5 انجنوں کا سامان بھی لایا گیا ہے۔ ریلوے انتظامیہ ان انجنوں کو ریلوے ٹریک پر پہلے تجرباتی بنیادوں پر چلائے گی اور پھرانہیں مسافر ٹرینوں کے ساتھ لگایا جائے گا ان انجنوں کی آمد کے بعد ریلوے کو فریٹ ٹرینیں چلانے میں بھی خاصا مدد ملے گی اور ریلوے کی سالانہ آمدن میں بھی اضافہ ہو گا ۔