پروازوں کی آمدورفت میں4 گھنٹے تک تاخیر، مسافروں کو شدید مشکلات

پروازوں کی آمدورفت میں4  گھنٹے تک تاخیر، مسافروں کو شدید مشکلات

لاہور (خبر نگار) پی آئی اے کی پروازوں میں تاخیر کا سلسلہ پھر بڑھنا شروع ہو گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بارسلونا جانیوالی پی آئی اے کی پرواز ساڑھے تین  گھنٹوں کی تاخیر سے روانہ ہوئی دبئی جانیوالی پی کے 203 ،  4 گھنٹوں کی تاخیر سے روانہ ہوئی جبکہ دبئی سے آنیوالی پی کے 204 چار گھنٹوں کی تاخیر سے رات 10 بجکر 30 منٹ پر لاہور پہنچی اسلام آباد سے آنیوالی 653 سوا گھنٹے اور کراچی سے آنیوالی 306  تین گھنٹے کی تاخیر سے لاہور پہنچی۔