پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں بجلی نظام میں اصلاحات کا جائزہ لیا جائیگا

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں بجلی نظام میں اصلاحات کا جائزہ لیا جائیگا

اسلام آباد (آن لائن ) پاکستان اوربین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کے درمیان چوتھے اقتصادی جائزے کے حوالے سے مذاکرات رواں ماہ کے دوران دبئی میں شروع ہونگے۔وزارت خزانہ حکام کے مطابق دبئی میں شروع ہونے والے مذاکرات میں اپریل سے جون کے عرصے کی اقتصادی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزارت خزانہ کے مطابق 6 سے 15اگست تک ہونیوالے مذاکرات میں مالی سال 2014 کی آخری سہ ماہی کے دوران معیشت کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔