مسلم لیگ (ن) تاجر ونگ کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریبات شروع، کیک کاٹا گیا

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) تاجر ونگ لاہور نے جشن آزادی شایان شان طریقے سے منانے کا آغاز کردیا ۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز چیئرمین عرفان اقبال شیخ کے چیمبر  میںکیک کاٹا گیا ۔ نقریب  میں  خواجہ خاور رشید،ناصر سعید ،شاہد نذیر ،چوہدری عامر ،راجہ حامد ریاض سمیت تاجر ونگ لاہور کے تمام عہدیداران نے شرکت کی اس موقع پر  عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ قیام پاکستان کیلئے شہداکی قربانیوں کو یاد رکھا جانا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں اپنا یوم آزادی جوش و خروش سے مناتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ  مسلم لیگ (ن) کی حکومت ترقی کے ذریعے انقلاب کا آغاز کر چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف موجودہ حالات میں ملک و قوم کی صیح معنوں میںترجمانی کر رہے ہیں اور عوامی حلقے بھی حکومت کے سنجیدہ کردار کو سراہتے ہیں۔