عید تعطیلات کے دوران دفتر میں موجود نہ رہنے پر ایس ای لیسکو معطل

لاہور (نیوز رپورٹر) چیف ایگزیکٹو لیسکو رائو ضمیر نے فورتھ سرکل کے سپرنٹنڈنٹ انجینئر منصور جاوید اور ایس ڈی او شاہ زیب بھٹو کو عید  پر آفس آرڈر کی خلاف ورزی پر معطل کر دیا۔  آفس آرڈر پر عملدرآمد کے حوالے سے تمام سرکلزسے بھی ریکارڈ طلب کر لیاگیا ۔ ذرائع کے مطابق عید  کی تعطیلات کے دوران ڈیوٹی پرموجود نہ ہونے پر فورتھ سرکل کے ایس ای منصور جاوید سے پوچھ گچھ کی گئی تو انہوں نے کہا کہ وہ ڈیوٹی پر موجود تھے جسکے بعد انہوں نے وفاقی سیکرٹری پانی وبجلی نرگس سیٹھی کو براہ راست فون کر کے معاملے پر بات کی جس کا وفاقی سیکرٹری نے سخت برامنایا اور چیف ایگزیکٹو لیسکو سے رابطہ کر کے پوچھا جسکے بعد لیسکو چیف نے منصور جاوید کو وفاقی سیکرٹری سے براہ راست رابطہ کرنے پر عہدے سے معطل کر دیا ۔