صنعتی علاقوںمیں رین ایمرجنسی نافذ

کراچی (سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیرِ صنعت و تجارت رئوف صدیقی نے شہرِ کراچی میں ہونے والی موسلادھار بارش کے پیشِ نظر سائٹ کراچی اور سائٹ سپر ہائی وے انڈسٹریل زون میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ رئوف صدیقی نے اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر کے انہیں فوری طور پر طلب کر لیا ہے اور موسلا دھار بارش کے پیشِ نظر حالات پر نظر رکھنے کے احکامات جاری کر دیے ۔