بجلی کا بحران‘پاکستان سٹیل کو فراہمی آب کا سلسلہ دوبارہ معطل ہوگیا

بجلی کا بحران‘پاکستان سٹیل کو فراہمی آب کا سلسلہ دوبارہ معطل ہوگیا

کراچی(کامرس رپورٹر) بارش کے باعث  الیکٹرک کے گرڈ اسٹیشن سے بجلی معطل ہوگئی اس کے ساتھ ہی پاکستان اسٹیل کو فراہمی آب کا سلسلہ دوبارہ معطل ہوگیا- تقریباساڑھے 4 بجے صبح بجلی بحال ہوئی اور فورا ہی دوبارہ بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی جو دوپہر ڈھائی بجے تک بحال نہ ہوسکی تھی اس وجہ سے  پاکستا ن اسٹیل کے 110 ایم جی کے ریزوئوائر( تالاب) کو پانی کی سپلائی بھی مسلسل بند ہوکر رہ گئی- اسٹیل ٹائون اور گلشن حدید میں پانی کی عدم فراہمی کے باعث مشکلات کا سامنا ہے اس لئے پاکستان اسٹیل کی انتظامیہ نے یکم اگست کووعدے کے مطابق 10 بجے شب گلشن حدید کے مکینوں کو پانی سپلائی بحال کردی تھی- گلشن حدید کے مکینوں نے انتظامیہ پاکستان اسٹیل کی اس کاوش کو بہت سراہا، دوسری طرف انتظامیہ پاکستان اسٹیل پانی کی قلت کے باعث ٹینکروں کے ذریعے اسٹیل ٹائون اور گلشن حدید کے رہائشیوں کوپانی مفت فراہم کرنے کی حتی المقدور کوشش کررہی ہے-     اسٹیل ٹائون اور گلشن حدید کے مکینوں نے موجودہ صورتحال سے نمبردآزما ہونے کے لئے انتظامیہ پاکستان اسٹیل کی کاوشیوں پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا-پاکستان اسٹیل انتظامیہ کو کے-الیکٹرک کے گھاور میں موجود گرڈ اسٹیشن میں پے در پے آنے والے بریک ڈائون کے باعث قومی صنعتی ادارے کے اہم کارخانوں کو بند کرنا پڑ رہا ہے جس کے باعث پیداواریت کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے ، جس کی مستقبل قریب میں تلافی کرنا مشکل نظر آرہا ہے اور پاکستان اسٹیل کو مقررہ پیداواری اہداف کو حاصل کرنے میں بھی تعطل آرہاہے-یہ بہت بڑا نقصان ہورہا ہے - پاکستان اسٹیل کی انتظامیہ نے ان مشکل حالات پر قابو پانے کے لئے ہنگامی حالات کے تحت فوری اقدامات کئے ہیں - پلانٹ کے کولنگ سسٹم کو جاری رکھنے کے لئے 15/16 ملین گیلن کے بجائے صرف6/7 ملین گیلن پانی فراہم کرنے کا انتظام کیا ہے اور دیگر پیداواری یونٹس کو بند کرکے صرف ’’بلاسٹ فرنس‘‘ اور’’ کوک اوون بیٹری‘‘ سے کسی حد تک پیداوار حاصل کی جارہی ہے۔