اوپن کرنسی مارکیٹ‘ روپے کے مقابلے میں ڈالر30پیسے گھٹ گیا

 اوپن کرنسی مارکیٹ‘ روپے کے مقابلے میں ڈالر30پیسے گھٹ گیا

کراچی(مارکیٹ رپورٹر)اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈ الر سمیت برطانوی پاﺅنڈ اوریورو میں کمی کے باعث ڈالر کی قیمت مزید30پیسے کمی پر 98.70روپے ہوگئی۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ہفتہ کے روز ڈالرکی قیمت خرید98.80روپے سے کم ہوکر98.50روپے اورقیمت فروخت 99.00روپے سے کم ہوکر98.70روپے پربند رہی اس کے علاوہ برطانوی پاﺅنڈ اوریورو کی قیمتوں میں بالترتیب 25/25 پیسے کی کمی و اقع رہی۔ برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت خرید 166.50 روپے سے کم ہوکر166.25 روپے کی نچلی سطح پرمحدود رہی۔ یورو کی قیمت خرید 132.25روپے سے کم ہوکر 132.00روپے اورقیمت فروخت 132.50روپے سے مزید کم ہوکر 132.25روپے کی نچلی سطح پر محدود ہوکر بند ہوگئی جبکہ موجودہ ہفتے کے اختتام قریب پر بھی مقامی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر اوردیگرکرنسیوں کے نسبت روپے کی قدر کو مجموعی طورپر خاصہ استحکام حاصل رہا ہے۔