انڈسٹریل اسٹیٹ میں پاور پلانٹس کی تعمیر درست قدم ہوگا‘ ظہیر بھٹہ

لاہور(این این آئی)چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ظہیر بھٹہ نے کہا ہے کہ صنعتیں ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں صنعتی ترقی کیلئے بجلی بحران کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے ،پنجاب حکومت کی جانب سے بجلی بحران کے خاتمہ کیلئے انڈسٹریل اسٹیٹ کے قریب چھوٹے کول پاور پلانٹس کی تعمیر کا فیصلہ درست سمت قدم ہے ان پاور پلانٹس سے بڑے انڈسٹریل اسٹیٹ میں صنعتوں کو مسلسل بجلی کی فراہمی ممکن ہو گی۔