آئی ڈی پیز کی مدد کرنا قومی ذمہ داری ہے: زبیر احمد

لاہور (خبر نگار) مسلم لیگ  (ن) ٹریڈرز ونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری زبیر احمد نے کہا کہ مشکل گھڑی میں آئی ڈی پیز کی مدد کرنا ہماری قومی ذمہ داری ہے پاکستان کے بقاء کی خاطر اپنے گھر چھوڑ کر کیمپوں میں رہنا بہت بڑی قربانی ہے جب تک دہشت گردی کا  خاتمہ نہیں ہوگا ملک میں بیرون سرمایہ کاری نہیں آئیے گی انہوں نے کہا کہ  پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جاری آپریشن میں فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔