گرمیوں سے قبل طویل لوڈ شیڈنگ تشویشناک ہے: خواجہ خاور

گرمیوں سے قبل طویل لوڈ شیڈنگ تشویشناک ہے: خواجہ خاور

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزیٹو کمیٹی ممبر خواجہ خاور رشیداور آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن کے نائب صدر سید زاہد بخاری نے بجلی کی طویل دورانیے کی لوڈ شیڈنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تو گرمیوں کا آغاز بھی نہیں ہوا ا بجلی کی صورتحال دن بدن قابل تشویش ہورہی ہے ، انہوں نے کہا توانائی بحراں کی وجہ سے ماربل،سٹےل، انفارمشےں ٹےکنالوجی، صبابن،گھی، پلاسٹک، ربڑمےڈےسن انڈسٹری سمےت دےگر صنعتوں کےلئے روزانہ پےداوار کے اہداف حاصل کرنا اور آرڈرز پورے کرنا مشکل ہو گےا ہے، اگر پاکستان میں توانائی کا بحران اسی رفتار سے بڑھتا رہا تو معاشی و اقتصادی بدحالی کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی ۔انہوں نے حکومت سے کہا کہ تمام چھوٹی و بڑی صنعتوں کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی شیڈول کے مطابق یقینی بنائے جائے تاکہ تاجر برادری اپنی پیداوار کو جاری رکھ سکے اور برآمدات کی کی کمی سے ہونے والا نقصان کم ہو سکے۔