پنجاب انڈسٹریل ایکسپو آج سے 5 اپریل تک لاہور میں ہوگی: ایس ایم تنویر

پنجاب انڈسٹریل ایکسپو آج سے 5 اپریل تک لاہور میں ہوگی: ایس ایم تنویر

لاہو ر (کامرس رپورٹر) چیئرمین پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ پیڈمک ایکسپو سنٹر لاہور میں 3سے 5اپریل کے دوران پنجاب انڈسٹریل ایکسپو 2015کا انعقاد کرنے جا رہی ہے۔ یہ نمائش وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے وژنری قیادت کے تحت پنجاب میں صنعتی ترقی کے عمل کو اجاگر کرنے کی طرف ایک اہم قدم ہے ۔انہوں نے کہا کہ انڈسٹریل ایکسپو 2014کی طرح پیڈمک اس سال بھی بڑے پیمانے پر نمائش منعقد کر رہی ہے جس حصہ لینے والوں اور نمائش کو دیکھنے والوں کی ایک بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔ اس سال بھی لگ بھگ 160مقامی، بین الاقوامی کمپنیاں ، ان کے نمائندگان اور دیگر مہمانوں کو مدعو کیاگیا ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے پنجاب انڈسٹریل ایکسپومقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنے میں کامیاب رہے گی ۔