پروازوں میں تاخیر سے مسافروں کو شدید دشواری کا سامنا

پروازوں میں تاخیر سے مسافروں کو شدید دشواری کا سامنا

لاہور (خبرنگار) پی آئی اے کی کوالالمپور سے گزشتہ روز صبح 8بجے آنے والی پرواز 24 گھنٹوں کی تاخیر سے آج صبح 8بجے پہنچے گی جبکہ دمام جانے والی پی آئی اے کی پرواز 4گھنٹوں کی تاخیر سے رات گیارہ بجے روانہ ہوئی، سعودی عرب سے آنے والی سعودیہ ایئرلائنز کی پرواز سوا چار گھنٹے کی تاخیر سے رات ساڑھے گیارہ بجے پاکستان پہنچی۔