مرکنٹائل ایکسچینج میں زبردست تیزی، 3 ارب 17 کروڑ روپے سے زائد کا کاروبار

مرکنٹائل ایکسچینج میں زبردست تیزی، 3 ارب 17 کروڑ روپے سے زائد کا کاروبار

لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں ہونے والے سودوں کی مالیت 85 فیصد اضافے کے ساتھ 3 ارب 17 کروڑ روپے رہی سودوں کی مجموعی تعداد 21439 رہی اور پی ایم ای ایکس انڈکس 2546 کی سطح پر بند ہوا سب سے زیادہ سودے خام تیل کے ہوئے جن کی مالیت 2 ارب 16 کروڑ 70 لاکھ روپے رہی، سونے کے سودوں کی مالیت 89.6 کروڑ روپے اور چاندی کے سودوں کی مالیت 10.6 کروڑ روپے رہی۔