لاہور سٹاک مارکیٹ نے کنزیومر آٹ ریچ پروگرام منعقد کیا

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور سٹاک ایکسچینج نے نئے سرمایہ کاروں کو مارکیٹ کی طرف متوجہ کرنے کیلئے انوسٹرز آگاہی پروگرام کے تحت نیب کے تفتیشی آفیسرز کے وفد کیلئے کنزیومر آو¿ٹ ریچ پروگرام منعقد کیا۔ اس پروگرام کے تحت بنیادی مالیاتی خواندگی کی مہارت ، بچت ، کیپیٹل مارکیٹ کے کردار اور سرمایہ کاری کے حوالے سے نیب کے آفیسرز کو ایک پریزنٹیشن دی جس میں پروفیشنل شرکاء کو شکایات کے ازالے کے ساتھ ساتھ مالیاتی مارکیٹوں میں دستیاب سرمایہ کاری کے تحفظ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں مطلع کیا گیا۔ لاہور سٹاک ایکسچینج کے کارپوریٹ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کی نمائندہ مس گیتی بھٹی نے پریزینٹیشن دیتے ہوئے کیپیٹل میں دستیاب سرمایہ کاری کے مختلف طریقوں سے آگاہ کیا۔