سٹاک مارکیٹ تیز‘ کے ایس ای 100 انڈیکس 31132.25 کی سطح پر پہنچ گیا‘ مزید پانچ نفسیاتی حدیں بحال

سٹاک مارکیٹ تیز‘ کے ایس ای 100 انڈیکس 31132.25 کی سطح پر پہنچ گیا‘ مزید پانچ نفسیاتی حدیں بحال

کراچی +لاہور (مارکیٹ رپورٹر + کامرس رپورٹر ) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا تسلسل جاری ، کاروباری ہفتے کے چوتھے روزجمعرات کوبھی تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس کی 30700,30800, 30900, 31000 اور 31100کی نفسیاتی حدیں بیک وقت بحا ل ہوگئیں۔سرمایہ کاری مالیت میں 93 ارب 91 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ، فروخت کے دباو¿ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا ۔تاہم تیزی کا تسلسل سارا دن جاری رہا ۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 527.19 پوائنٹس اضافے سے 31132.25 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر 371 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سے 268 کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں اضافہ 80 کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں کمی جبکہ 23کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں 93 ارب 91 کروڑ 74 لاکھ 59 ہزار 14 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 69 کھرب 3 ارب 5کروڑ 12 لاکھ 19 ہزار 302 روپے ہوگئی۔ جمعرات کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں 20 کروڑ 19 لاکھ 86 ہزار820 شیئرز رہیں جوبدھ کے مقابلے میں 4 کروڑ 39 لاکھ 6 ہزار 430 شیئرزکم ہیں۔لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روزتیزی کا رجحان رہا ،مجموعی طور پر91کمپنیوں کے حصص میں کار وبا رہوا۔ ایل ایس ای 25انڈیکس 116.09پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 5236.66 پربندہوا۔ مارکیٹ میں کل 11 لاکھ 13 ہزار 200 حصص کا کاروبار ہو ا۔ جبکہ گزشتہ روز 8 لاکھ 47 ہزار 800حصص کا لین دین ہوا تھا۔