ریلوے پریم یونین کے انتخابات مکمل

ریلوے پریم یونین کے انتخابات مکمل

لاہور(سٹاف رپورٹر) ریلوے پریم یونین ہیڈ کواٹر ڈویژن کی جنرل کونسل کا اجلاس حافظ سلمان بٹ کی زیر صدارت ریلوے ہیڈ کواٹر میں منعقد ہوا جس میں جنرل کونسل کے تمام اراکین شامل ہوئے اور ڈویژنل عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا پریم یونین کے مرکزی صدر نے عبدالقیوم اعوان اور محمودالاحد کو الیکشن کمیٹی کا رکن مقرر کیامحمد رمضان باوا اور چوہدری ظفر اقبال بالترتیب بلا مقابلہ ڈویژنل صدر اور ڈویژنل سیکرٹری کامیاب ہوئے جبکہ دیگر عہدوں پر جن عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا ان میں چوہدری معظم سینئر نائب صدر عبدالرﺅف انجم آرگنائزنگ سیکرٹری اور دیگر عہدوں پہ نوید احمد، مظہر قیوم، کرامت علی، میاں محمد الیاس نائب صدور جبکہ منظور حسین، ملک اعجاز، تنویر احمد ، مطلوب حسین، جوائنٹ سیکرٹری کامیاب قرار پائے ۔