ایل ڈی اے نے 11پلاٹ نیلام کردیئے

لاہور( سپیشل رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھار ٹی کے زیر اہتمام 9کمر شل اور2 رہائشی پلاٹ مجموعی طور پر12 کروڑ47لاکھ20ہزار روپے میں نیلام کر دئیے گئے -سب سے زیادہ بولی سوک سنٹر جوبلی ٹاﺅ ن سکیم میںواقع21مرلے192 مربع فٹ رقبے کے کارنر پلاٹ نمبر2 کے لئے دی گئی-اس کی بنیادی قیمت15 لاکھ95ہزار روپے فی مرلہ رکھی گئی تھی- جبکہ یہ16 لاکھ10ہزار روپے فی مرلہ کے حساب سے مجموعی طور پر3 کروڑ51 لاکھ78ہزار روپے میں نیلام ہوا-سوک سنٹرنیو گارڈن ٹاﺅن میں ساڑھے تین کنال اراضی پر نو تعمیر شدہ چار منزلہ کمیونٹی سنٹر کے حقوق کرایہ داری 1کروڑ12لاکھ30ہزار روپے سالانہ میں نیلام ہوئے ۔