ایل این جی کی درآمد سے توانائی بحران حل کرنے میں مدد ملے گی: جبریل قمر بٹ

لاہور(پ ر) لبرٹی مارکیٹ کے جنرل سیکرٹری ومسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا ہے کہ قطر سے ایل این جی کی درآمد سے ملک کے اندر توانائی بحران کا خاتمہ ہو گا انہوں نے کہا کہ صنعتوں کو گیس سپلائی کے ساتھ ساتھ ایل این جی کے بجلی کے پیداواری منصوبوں سے 12سو میگا واٹ بجلی سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو گا اور صنعتوں کو ضروریات کے مطابق گیس کی مسلسل فراہمی سے انڈسٹری ترقی کرے گا اور ملک کو کثیر زرمبادلہ حاصل ہو گا۔، جس سے حکومت معاشی بحران سے باہر نکل آئے گی، جبریل قمر بٹ نے مزید کہا کہ ملک کے اندر گیس کی قلت اور گیس بحران کے باعث ایل این جی کی درآمد ملکی معیشت اور انڈسٹری کی ترقی کا باعث بنے گی۔