جی ایم ریلوے 3 روزہ دورے پر چین چلے گئے
لاہور(سٹاف رپورٹر) پاکستان ریلویز کے نئے جنرل منیجر آپریشنز جاوید انور بوبک تین روزہ دورے پر چین روانہ ہوگئے وہ چین کے شہر اُرمچی میں چائنا سلک روڈ روٹ کانفرنس میں شرکت کریںگے وہ4ستمبر کو وطن واپس پہنچیں گے ان کی عدم موجودگی میں جنرل منیجر ویلفیئر اینڈ اسپیشل انیشیئٹومحمد خالد کو جنرل منیجر آپریشنز کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ محمود حسن کو ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک کا اضافی چارج دیا گیا ہے چیف پرسانل آفیسر مقصودالنبی فریضۂ حج کی ادائیگی کے لیے چھٹی پر چلے گئے ہیں ۔