جلال پور اریگیشن پراجیکٹ قابل عمل بنانے کیلئے فزیبلٹی سٹڈی شروع
لاہور (نیوز رپورٹر) سیکرٹری آبپاشی پنجاب کیپٹن (ر) سیف انجم کی ہدایت پر جہلم اور خوشاب کے اضلاع میں جلال پور اریگیشن پراجیکٹ کو قابل عمل بنانے کے لئے فزیبلٹی سٹڈی شروع کر دی گئی ہے۔ مذکورہ پراجیکٹ کے تحت دونوں اضلاع کی زرعی پیدوارمیں اضافہ ہوگا جس سے پانچ لاکھ افراد براہ راست مستفید ہوں گے۔ اس سلسلے میں آج ایک اہم اجلاس پنجاب اریگیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی (پیڈا) کے دفتر میں ہوا جس میں ایڈیشنل سیکرٹری (ٹیکنیکل) خالد حسین قریشی، جنرل مینجر پیڈا افضل انجم طور ، ڈپٹی جنرل مینجر (سوشل موبلائزیشن) سید شائق حسین عابدی ،نیسپاک کے نمائندگان،خشک علاقوں میں زراعتی تحقیق کرنے ولاے بین الاقوامی ادارہ اکارڈا کے ماہر عبدالوحید اور آسٹریلوی ماہر عمرانیات مسٹر اولف ورہین کے علاوہ متعلقہ افسران نے شرکت کی۔