سٹاک مارکیٹ : کاروبار میں تیزی غالب رہی‘ انڈیکس 10042.44پوائنٹس پر آگیا

کراچی / لاہور (مارکیٹ رپورٹر/ کامرس رپورٹر) کراچی سٹاک ایکسچینج میں مندی کے بعد جمعہ کے روز ڈرامائی تیزی پر کے ایس ای 100انڈیکس 29.13 پوائنٹس کے اضافے پر 10042.44 پر آگیا جس سے سرمایہ کاری مالیت میں 6ارب 85کروڑ روپے سے زائد اضافے کے باعث کاروبار میں تیزی غالب رہی۔ لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو تیزی رہی اور ایل ایس ای 25 انڈکس 14.91 پوائنٹس کے اضافے سے مارکیٹ کے اختتام پر 3129.81 پوائنٹس پر بند ہوا۔