کوکا۔کولا اور مہرین جبار کی 13 اقساط پر مشتمل ایک سٹ کام کے لئے شراکت

لاہور(پ۔ر) کوکا۔کولا پاکستان اور بین الاقوامی شہرت کی حامل ہدایت کارہ مہرین جبار نے 13 قسطوں پر مشتمل ایک سٹ کام تخلیق کیا ہے جس کی بنےاد اےک اہم سماجی پےغام ہے، جس مےں خاندان کے افراد اور دوستوں کے مل کر کھانا کھانے کی اہمیت کو اجاگر کےا گےا ہے۔ ےہ سٹ کام پاکستان کے مختلف انٹرٹےنمنٹ چےنلز پر ہفتہ 03نومبر،2012،سے دکھاےا جائے گا۔ےہ اچھوتا قدم کوکا۔کولا کی وسیع مہم Coke & Meal کا حصہ ہے جس کاعنوان ©"کوک کہانی" ہے۔” کوک کہانی “ کی ہدایت کارہ مہرین جبار پاکستان کی صف اول کی خاتون ہدایت کارہ ہیں جبکہ پیشکش عدیل فرحان کی ہے۔اس سٹ کام کی کہانی نامور مصنف سید محمد احمد نے تحریر کی ہے۔نماےاں فنکاروں مےں شامل فیصل رحمان،سائرہ یوسف،یاسر حسین اور سونیا رحمان ہےں جن کی فنکارانہ صلاحےتوں نے اس کاوش کو مزےد جلا بخشی ہے۔اس تخلیقی اقدام کے بارے میں رائے دیتے ہوئے رضوان یو خان ،جنرل منیجر کوکا۔کولا پاکستان اور افغانستان نے کہا ” خاندان معاشرے کی بنیاد ہے اور خاندان کے افراد جو کھانا مل کر کھاتے ہیں وہ ایک ایسی ےکجانےت کی قوت ہے جو اس بنیاد کو وقت کے ساتھ تقویت دیتی ہے۔یہ وہ عمل ہے جس میں کوکا۔کولا یقین رکھتی ہے اور ایک معاشی طور پر ذمہ دارکارپوریٹ ادارے کی حیثیت سے ہم نے فیصلہ کیا کہ کوک کہانی کے ذریعے لوگوں تک اس پیغام کو تفریحی انداز میں لے کر جائیں۔