کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی‘ کے ایس ای 100 انڈیکس 16 ہزار پوائنٹس کی ریکارڈ سطح عبور کر گیا

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی‘ کے ایس ای 100 انڈیکس 16 ہزار پوائنٹس کی ریکارڈ سطح عبور کر گیا

کراچی +لاہور (مارکیٹ رپورٹر+ کامرس رپورٹر) کراچی سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے دوران تیزی دیکھی گئی اور 100انڈیکس نے ریکارڈ بنایا، انڈیکس 16000ہزار پوائنٹس کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر عبور کر گیا۔ کراچی سٹاک ایکسچینج 90پوائنٹس سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا اور ٹریڈنگ کے دوران 100انڈیکس 16000 کی سطح عبور کر گیا۔ سرمایہ کاری مالیت میں 15 ارب 51کروڑ روپے سے زائد اضافے کے باعث کاروبار میں بدستور تیزی برقرار رہی۔ مارکیٹ میں سرگرم حصص کا دائرہ کار 355 کمپنیوں تک رہا، اس میں 183 کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ، 150 میں کمی اور 22 کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روزتیزی کا ر جحان رہا -مجموعی طور پر111کمپنیوں کا کاروبارہوا۔34 کمپنیوں کےَ حصص میں اضافہ21کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ56کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس16.47پوائینٹس کے اضا فہ کے ساتھ3935.64پربندہوا۔ مارکیٹ میں کل40لاکھ65ہزار800حصص کا کاروبار ہو ا۔ جبکہ گزشتہ روز29لاکھ27ہزار200حصص کا لین دین ہوا تھا۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں میپل لیف سیمنٹ فیکٹری کے9 لاکھ57 ہزار500حصص۔فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے6لاکھ46 ہزار500حصص۔ جبکہ دیوان سیمنٹ لمیٹڈ کے4 لاکھ67 ہزار 500 حِصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیاد ہ اضا فہ پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ کے حصص میں ہوا۔ جس کی قیمت6.63روپے بڑھ گئی اور سب سے زیا دہ کمی ٹریٹ کارپوریشن لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت2.95 روپے کم ہو گئی۔