کالج آف ٹور ازم اور فاﺅنڈیشن بحالی اینڈ ایجوکیشن آف سپیشل چلڈرن کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب

لاہور (پ ر) کالج آف ٹور ازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ (کوتھم) اور فاﺅنڈیشن برائے بحالی اینڈ ایجوکیشن آف سپیشل چلڈرن (فریش) کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب کوتھم آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی۔ کوتھم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر احمد شفیق اور فریش کی سی ای او ایشیاءکامران نے دونوں اداروں کی جانب سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔ اس موقع پر سابق منیجنگ ڈائریکٹر ٹی ڈی سی پی، مسعود علی خان، ڈائریکٹر کوارڈی نیشن کوتھم بابر شیخ، ڈائریکٹر مارکیٹنگ اینڈ میڈیا سید ذوالفقار حسین اور ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن جمیل احمد اور دیگر مہمان موجود تھے۔