چیئر مین ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز اتھارٹی کی کراچی کے تاجروں سے ملاقات، مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

لاہور (پ ر) چیئر مین ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز اتھارٹی محمد سعادت صادق چیمہ نے کراچی زون کے سرمایہ کاروں سے خصوصی ملاقات کی اور سرمایہ کاروں کو اپنے ایک نکاتی ایجنڈے کے متعلق بتایا کہ وہ ادارے کو پیشہ ورانہ انداز میں چلانے کے لئے تمام تر کوششیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیئر مین EPZA اور تمام افسران بمعہ اسٹاف سرمایہ کاروں کے مسائل کو ہمہ وقت حل کرنے کے لئے حاضر ہیں چونکہ برآمدات پر مبنی صنعت کاری سے ملک کو زر مبادلہ حاصل ہو گا اور لوگوں کے لئے زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔