پاکستان میں 70لاکھ بچے پرائمری تعلیم بھی مکمل نہیں کر پاتے: سپارک

پاکستان میں 70لاکھ بچے پرائمری تعلیم بھی مکمل نہیں کر پاتے: سپارک

لاہور (پ ر) پاکستان سمیت دنیا بھی میں 20نومبر کو بچوں کا دن منایا جائے گا چائلڈ لیبر کیلئے کام کرنے والی سماجی تنظیم ”سپارک“ کے مطابق 1996ءمیں 3.3 ملین بچے مختلف شعبوں میں مزدوری کر رہے تھے یہ تعداد گزشتہ پندرہ برسوں میں کئی گناہ بڑھی ہے، پاکستان میں 7 ملین بچے پرائمری پاس کرنے سے قبل ہی تعلیم کو خیر آباد کہہ دیتے ہیں۔ چائلڈ لیبر کی سب سے بڑی وجہ غربت، تعلیم کا نامناسب ماحول اور سکولوں میں سزا کا رائج قانون ہے۔ والدین کی عدم توجہی بھی اس کی ایک بڑی وجہ ہے۔