پاکستانی مصنوعات کی یوکرائن میں بڑی مانگ ہے: ولادو میرلاکوموف

لاہور(کامرس رپورٹر) یوکرائن کے سفیر ولادومیر لاکوموف نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل، ہربل ادویات، چاول، پھل، آلات جراحی اور کھیلوں کے سامان کے شعبوں کے لیے یوکرائن کی مارکیٹ میں بہت پوٹینشل ہے جس سے پاکستانی تاجروں کو بھرپو رفائدہ اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے یہ بات لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ لاہور چیمبر کے صدر فاروق افتخار نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا جبکہ سینئر نائب صدر عرفان اقبال شیخ، نائب صدر میاں ابوذر شاد، مظفر علی، شفقت سعید پراچہ اور ایگزیکٹو کمیٹی اراکین نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ یوکرائن کے سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان زراعت اور ڈیری کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے وسیع گنجائش ہے۔