ملکی زرمبادلہ ذخائر میں کمی‘ حجم 14 ارب 33 کروڑ 32 لاکھ ڈالر رہ گیا

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں کمی‘ حجم 14 ارب 33 کروڑ 32 لاکھ ڈالر رہ گیا

لاہور (کامرس رپورٹر) ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 5 کروڑ 66 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس سے ان کا مجموعی حجم 14 ارب 38کروڑ 98 لاکھ ڈالر سے کم ہو کر 14 ارب 33 کروڑ 32 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا ہے سٹیٹ بنک کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق اس وقت مجموعی زر مبادلہ کے ذخائر میں سے سٹیٹ بنک کے پاس 9 ارب 80 کروڑ 61 لاکھ ڈالر اور دیگر بنکوں کے پاس 4 ارب 52کروڑ 71 لاکھ ڈالر موجود ہیں۔