فنانشل پیکج صوبائی بورڈ ملازمین کو بھی دیا جائے، چیئرمین ورکرز ویلفیئر بورڈ

لاہور (سٹاف رپورٹر) ورکرز ویلفئر فنڈز ایمپلائز کو ایک سال سے ملنے والا فنانشل پیکج صوبائی بورڈ ملازمین کو بھی دیا جائے۔ چاروں صوبائی بورڈز ورکرز ویلفئر فنڈز کے ذیلی ادارے ہیں اور اس کے ملازمین بھی مہنگائی کی وجہ سے شدید پریشان ہیں۔ ملازمین کے مسائل فوری طور پر حل نہ کرنے پر ملک بھر میں ہڑتال کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا اور دفاتروں کی تالہ بندی بھی کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان ورکرز ویلفئر بورڈز ایمپلائز یونین کے مرکزی چیئرمین منتخب عالم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔