عشرت العباد سے برٹش کونسل حکام کی ملاقات سندھ میں شعبہ تعلیم میں معاونت کی پیش کش

لندن (نوائے وقت رپورٹ) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے لندن میں برٹش کونسل حکام سے ملاقات کی۔ برٹش کونسل حکام نے گورنر سندھ کو تعلیمی شعبے میں تعاون کی پیش کش کی۔ چیئر آف دی برٹش کونسل سرویرن ایلس نے کہا ہے کہ ٹیچر ٹریننگ اور لرننگ سکل کیلئے تعاون کریں گے۔