حکومت لواری ٹنل کی توسیع پر 18.13 ارب روپے خرچ کرے گی

اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی حکومت لواری ٹنل کی توسیع پر 18.13ارب روپے خرچ کرے گی۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے حکام نے کہا ہے کہ سرنگ کے اندر سٹرک کو 7.3میٹر چوڑا کیا جائے گا ۔ جس سے ٹریفک کے بہاﺅ میں مزید بہتری پیدا ہوگی۔ منصوبہ پر لاگت کامجموعی تخمینہ 18.13ارب روپے ہے جس میں سے وفاقی حکومت اب تک 7.28ارب روپے فراہم کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ توسیعی منصوبے پر کام کا آغاز 9اکتوبر کو کردیا گیا تھا۔ منصوبہ کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کیلئے تعمیراتی کام کیلئے کورین کمپنی کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جبکہ منصوبے کے کنسلیٹنٹس کا تعلق آسٹریا اور سپین سے ہے۔