بڑے شہروں میں لوڈ شیڈنگ عارضی ختم، سارا بوجھ تحصیلوں اور دیہات پر ڈال دیا گیا

لاہور (نیوز رپورٹر) وزارت پانی و بجلی نے بڑے شہروں میں لوڈ شیڈنگ وقتی طور پر ختم کر کے دبا¶ تحصیلوں اور دیہات میں بڑھا دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت نے تقسیم کار کمپنیوں کے سربراہوں کو شہروں میں لوڈ شیڈنگ بند کرنے اور دیہات میں لوڈ شیڈنگ کی اجازت دی ہے۔ اس صورت حال میں لوڈ شیڈنگ لاہور سمیت دیگر پنجاب کے شہروں میں 2 سے 4 گھنٹے کی جاری ہے جبکہ دیہات اور قصبوں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ 12 گھنٹے تک ہے۔