ایگریکلچرل ہیلپ لائن اکثر خراب رہنے لگی، کسانوں کو مشکلات

لاہور (نیوز رپورٹر) محکمہ زراعت پنجاب انتظامیہ کی نااہلی کے باعث کسانوں کو معلومات دینے والی پنجاب ایگریکلچرل ہیلپ لائن 0800-1500/ 0800-2900 اکثر و بیشتر خراب ہونے لگی جس کے باعث کسان خوار ہونے لگے۔ اس حوالے سے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہیلپ لائن معمول کے مطابق کام کر رہی ہے۔ دوسری طرف بتایا گیا ہے کہ کسانوں کو معلومات دینے والی ہیلپ لائن ایک ماہ میں دو سے تین بار خراب ہو جاتی ہے۔ کسانوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔