اتوار بازاروں میں مہنگائی کنٹرول نہ ہو سکی، کئی اشیاء سٹالز سے غائب، لیموں280 روپے کلو ہو گیا
لاہور( خبر نگار) رمضان المبارک کی آمد سے پہلے پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ شروع ہو گیا اتوار بازاروں میں بھی پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ، سخت گرمی میں اتوار بازاروں میں فروخت کئے جانیوالے بیشتر پھل گل سڑ کر خراب ہو رہے تھے ۔ اتوار بازاروں میں زیادہ تر پھل بی کیٹگری ہونے کے باوجود اے کیٹگری کی قیمت پر فروخت کئے جاتے رہے۔ اتوار بازاروں میں ریڑھی والے اپنی مرضی کی قیمت پر سبزیاں فروخت کرتے رہے کچے آم کی قیمت20روپے کلو مقرر تھی۔مگر ریڑھی والے دو گنا قیمت پر یعنی40 روپے کلو بیچتے رہے ۔ لیموں کی قیمت 180روپے کلو مقرر کی گئی تھی مگر اتوار بازاروں میں دستیاب نہیں تھے اور اتوار بازاروں میں ریڑھیوں پر یہی لیموں240روپے کلو فروخت ہوتا رہا۔ گوبھی کی قیمت 30روپے مقرر کی گئی تھی مگر اتوار بازار میں عدم دستیابی پر گوبھی ریڑھی پر 60روپے کلو دستیاب تھی۔ اتوار بازاروں میں لہسن دیسی 10روپے اضافہ سے 110، کھیرا فارمی 8روپے اضافہ سے 18، سبز مرچ3روپے اضافہ سے 48، لیموں دیسی،8روپے اضافہ سے 180، لیموں چائنہ20روپے اضافہ سے 45،اور آلو ایک روپے اضافہ سے14روپے کلو ہو گیا، جبکہ بھنڈی 10روپے کمی سے50شملہ مرچ 7روپے کمی سے18،ادرک تھائی لینڈ15روپے کمی سے40، ادرک چائنہ10روپے کمی سے75،کھیرا دیسی 10روپے کمی سے25، کریلے2روپے کمی سے28روپے کلو ہو گئی۔ جبکہ پیاز28، ٹماٹر 20، لہسن چائنہ کوئٹہ 160، بینگن 20، مونگرے، 50، پالک 10، ماڑو10، گاجر دیسی15، گاجر چائنہ 10، تراں10، پھلیاں رواں80، بند گوبھی 9، بھول گوبھی 29، گھیا کدو 22، گھیا توری60، سبز مرچ فارمی 20، اروی45روپے کلو فروخت ہوئی سیب سفید5روپے اضافہ سے 65، کینوں 5روپے اضافہ سے 140روپے درجن، لوکاٹ دیسی10روپے ،اضافہ سے80، لوکاٹ موٹی فارمی 15روپے اضافہ سے 120، خربوزہ 5روپے اضافہ سے 65، امرود 5روپے اضافہ سے 60اور گریپ فروٹ 4روپے اضافہ سے 22روپے فی عدد ہو گیا، پپیتا 4روپے کمی سے 78 روپے فی عدد ہو گیا۔ خربوزہ گول پیلا 4روپے کمی سے25،خربوزہ گول سفید8روپے کمی سے37روپے کلو ہو گیا، سیب پہاڑی120، سیب میدانی 70، سیب امری، 65،تربوز 6کلو والا20روپے فی کلو ، تربوز 4کلو ولا 15روپے فی کلو، کیلا فی درجن55فالسہ 190، چیکو75 ، کھجور ایرانی 150،کھجور امیل110، شکر قندی40، خوبانی پیلی135، سیب نیوزی لینڈ210، انار بدانہ295، انار قندہاری 230، آم دسہری80، آم سندھڑی85، آم سہارنی80اور مالٹا 75روپے کلو درجن ہو گیا۔