کے الیکٹرک نے 22 ارب کے سکوک جاری کر دیئے

کراچی(آن لائن)کے الیکٹرک نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی نے 2ارب روپے مالیت کے گرین شو آپشن سمیت 22ارب روپے مالیت کے سکو ک جاری کر دیے ہیں۔اِن صکوک کی سبسکرپشن اجرا کے پہلے دن ہی مکمل ہو گئی تھی۔ سکوک 7سال کی مدت کیلیے جاری کیے گئے ہیں اورJCR -VIS کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی لمٹیڈ کی جانب سے AA+ریٹنگ کے حامل ہیں۔ یہ پاکستان کی کارپوریٹ تاریخ کے سب سے بڑے لسٹڈ صْکوک ہیں اور سرمایہ کاروں کو اْن کی سرمایہ کاری پر نفع بخش افادیت فراہم کر تے ہیں۔ اِنہیں جون 2015 تک کراچی اسٹاک ایکسچینج میں لسٹ کرا لیا جائے گا۔کمپنی کے مطابق حکمت عملی سے بھرپور اِس اقدام سے کے الیکٹرک کو دوررس فوائد حاصل ہوں گے جن میں اِس کی طویل المعیاد کاروباری حکمت عملی پر عمل درآمد بھی شامل ہے۔