کاہنہ صرافہ ایسوسی ایشن کا انتخاب الحاج محمد خان چیئرمین، طارق جاوید صدر منتخب

کاہنہ (نامہ نگار) کاہنہ صرافہ ایسوسی ایشن کے انتخابات میں صرافہ کے تمام ممبران نے متفقہ طور پر الحاج محمد خاں کو چیئرمین ،حاجی محمد طارق جاوید کو صدر منتخب کر لیا جن میں نائب صدر حاجی محمد اسحاق، جنرل سیکرٹری محمد اسحاق زرگر ، ایڈیشنل سیکرٹری محمد شہباز چوہان،نشرواشاعت محمد اسلم سعیدی ،خازن محمد آصف زرگرمنتخب ہوئے کاہنہ صرافہ ایسویسی ایشن کے نومنتخب ممبران سے صرافہ لاہور ڈویژن کے صدر حاجی محمد افضل نے حلف لیا حلف برداری کی تقریبات میںسابقہ ٹائون ناظم میجر رفیق حسرت نے خصوصی شرکت کی۔