ڈائیوو ایکسپریس اور ڈی ایچ اے لاہور کے درمیان تاریخ ساز معا ہدہ

 ڈائیوو ایکسپریس اور ڈی ایچ اے لاہور کے درمیان تاریخ ساز معا ہدہ

لاہور (پ ر )ڈائیوو پاکستان ایکسپریس بس سروس لمیٹڈ اور ڈیفنس ہائوسنگ اتھا رٹی کے درمیان ڈی ایچ اے لاہو ر میں انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹ ،شاپنگ اور تفریح کی بین الاقوامی سہولیات کی فراہمی کے لیے ایک تاریخ سا زمعاہدہ طے پایا ۔ اس معا ہدے کے تحت پاکستان کی سب سے بڑی ٹرانسپورٹ کمپنی ڈائیوو ایکسپریس ڈی ایچ اے ، لاہور کو پاکستان کے دوسرے شہروں سے جوڑنے کے لیے یہاں بس ٹرمینل بھی تعمیر کرے گی جہاں سے مسافر ڈی ایچ اے سے ہی دوسرے شہروں کا سفر کر سکیں گے ۔ اس کے علاوہ ڈائیوو ایکسپریس یہاں ایک شاپنگ مال ، فوڈ کورٹ ، چلڈرن پلے لینڈ اور ملٹی پلکس سینما سے مزین کمرشل کمپلیکس بھی تعمیر کرے گی اور اس کا انتظام بھی خودسنبھالے گی ۔