پھلوں کے بادشاہ،آم،کو چھوٹے بڑے سبھی شوق سے کھاتے ہیں

پھلوں کے بادشاہ،آم،کو چھوٹے بڑے سبھی شوق سے کھاتے ہیں

پاکستان بھرمیں آم شوق سےکھایاجاتاہے،اور لوگ اس پھل کےلیےگرمی کےموسم کابےصبری سےانتظار کرتےہیں،جب کہ لوگوں کوروز گاربھی میسرآتاہے،آم کی پانچ مشہوراقسام لال بادشاہ، انورراٹھول،چونسہ،سندھڑی،اورلنگڑا دنیا بھرمیں پسند کی جاتی ہیں،پھلوں کے اس بادشاہ کو لوگ عزیزواقارب اور دوستوں کو تحفےمیں بھی دیتےہیں،جب کہ چین،افغانستان،ایران،اور سعودی عرب سمیت کئی ممالک میں برآمد بھی کیاجاتاہے،آم کاپھل تیار ہونےکےبعد اس کو درختوں سےاتارنا اور ڈبوں میں پیک کرنا محنت طلب کام ہے،پاکستان ایگری فورم لاڑکانہ کےصدر سراج اکبرراشدی کاکہناہے کہ پاکستان میں صرف پنجاب اور سندھ میں آم کےباغات ہیں،جن میں اضافہ ہو رہا ہے،حکومت توجہ دے تو اس پھل کی برآمد سے کثیرزرمبادلہ حاصل کیاجاسکتاہے،