پرویز رشید پی ٹی آئی اور عمران خان کیخلاف بیان بازی کی تنخواہ وصول کر رہے ہیں‘جمشید اقبال چیمہ

لاہور( خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ وزیر اطلاعات صرف پی ٹی آئی اور عمران خان کیخلاف بیان بازی اور الزام تراشی کی تنخواہ وصول کر رہے ہیں، خیبر پی کے کی طرح پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں بھی بھرپور کامیابی حاصل کرینگے ۔پرویز رشید کبھی جنرل نشست کبھی جنرل نشست پرالیکشن لڑ کر دیکھیں انہیں معلوم ہوجائے گا کہ ان کی عوام میں کتنی مقبولیت ہے۔