محکمہ لائیو سٹاک نے پرندوں، جانوروں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کی مہم شروع کر دی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) محکمہ لائیوسٹاک نے ضلع لاہور میں گھرگھرجاکر جانوروں اور پرندوں میں حفاظتی ٹیکہ جات جن میں بھینسوں اورگائیوں میں منہ کھر، بھیڑ بکریوں اور پرندوں میں مرض رانی کھیت کی کارپٹ ویکسینیشن مہم فیزII کا گذشتہ روز سول ویٹرنری ہسپتال ہربنس پورہ سے آغاز کر دیا ہے۔ اس مہم کا افتتاح ڈاکٹر غلام حسین بھٹہ ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک آفیسر لاہور اوردیگر چار ویکسینیشن ٹیموںکے سربراہان نے موقع پرموجود جانوروں کو خود ویکسین لگاکر کیا۔