لعل شہباز قلندر کے عرس پر ریلوے کا 2 خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

لاہور (سٹاف رپورٹر) لعل شہباز قلندر کے عرس کے موقع پر پاکستان ریلویز نے دو اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے لعل شہباز قلندر کاعرس 4سے 9جون تک منعقد ہوگا پہلی ٹرین فیصل آباد سے 3جون بدھ کو 6بجے شام جبکہ دوسری ٹرین لاہور سے 4جون جمعرات کو11بجے صبح روانہ ہوگی اس موقع پر لاہور، فیصل آباد، ملتان ، کوٹری ، سکھر اور کراچی سے مختلف ٹرینوں میں اضافی بوگیاں بھی لگائی جائیں گی ۔  دریں اثناء پاکستان ریلویز اس موقع پر خصوصی حفاظتی انتظامات بھی کر رہی ہے ریلوے پولیس مسافروں اور ان کے سامان کی خصوصی چیکنگ کرے گی جبکہ سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔