سینئر مینجمنٹ کورسز کراچی کے 23 رکنی وفد کا دورہ بورڈ آف ریونیو

لاہور (سٹاف رپورٹر) سینئر مینجمنٹ کورسزکراچی کے 23 رکنی زیرتربیت افسران نے گذشتہ روزبورڈ آف ریونیو کا دورہ کیا اس موقع پر سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب ندیم اشرف نے انہیں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں اراضی ریکارڈ کی شفاف اور باسہولت خدمات کی فراہمی کے لئے وزیراعلی پنجاب کی خصوصی توجہ کی وجہ سے لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹمز منصوبہ تیزی سے تکمیل کی جانب سے رواں دواں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب بھر کی تمام 143 تحصیلوں میں قائم اراضی ریکارڈ سنٹرز کے ذریعے لاکھوں مالکان اراضی کو 30منٹ میں کمپیوٹرائزڈ فرد اور 50منٹ دورانیہ میں تصدیق انتقال کی خدمات فراہم کی جارہی ہیں