سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، کے ایس ای 100 انڈیکس کی 5 نفسیاتی حدیں بحال: سرمایہ کاری میں 69 ارب روپے سے زائد اضافہ

سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، کے ایس ای 100 انڈیکس کی 5 نفسیاتی حدیں بحال: سرمایہ کاری میں 69 ارب روپے سے زائد اضافہ

کراچی +لاہور (مارکیٹ رپورٹر+ کامرس رپورٹر)کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کوزبردست تیزی دیکھی گئی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی 33100 .33200. 33300. 33400 اور 33500 کی نفسیاتی حد یں بیک وقت بحال ہوگئیں ۔ سرمایہ کاری مالیت میں69 ارب 13 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ، کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس 33583 پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 506.59 پوائنٹس اضافے سے 33563.38 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر 375 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں 69 ارب 13 کروڑ 72 لاکھ 54 ہزار 744روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 72 کھرب 48 ارب 99کروڑ 7 لاکھ 3 ہزار 532روپے ہوگئی۔پیرکو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں 26 کروڑ 61 لاکھ 55 ہزار 450 شیئرز رہیں جوجمعہ کے مقابلے میں 4 کروڑ 32 لاکھ 32 ہزار 650 شیئرزکم ہیں۔ لاہور سٹاک ایکسچینج میں سوموار کے روزتیزی کا رجحان رہا - مجموعی طور پر 83کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا ۔15 ایل ایس ای 25 انڈیکس 78.57 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 5693.72 بندہوا۔ مارکیٹ میں کل 8 لاکھ 69 ہزار 200 حصص کا کاروبار ہو ا۔