حکومت بجٹ میں درآمدی ڈیوٹی پر ریلیف دے: عرفان اقبال شیخ

لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایو سی ایشن فرنٹ (پیاف ) کے چئیرمین عرفان اقبال شیخ نے کہاکہ سمگلنگ سے مقامی انڈسٹریز بحران کا شکار ہے۔ ملک میں بڑھتی ہوئی سمگلنگ کی وجہ سے بھاری نقصان برداشت کرنا پڑا ہے ۔ حکومت چھوٹے تاجر کو بجٹ 2015-16ء میںدرآمدی ڈیوٹی کی شرح میں ریلیف دے۔ ان خیالات کا اظہارپیاف کے نومتخب چئیرمین عرفان اقبال شیخ نے بادامی باغ پاسپیڈا مارکیٹ کے تاجروں کے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ پیاف چھوٹے بڑے تاجروں کی واحد نمائندہ آواز ہے۔پیاف تاجروں کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیاف کے پیڑن انچیف انجم نثار نے کہاسمگلنگ کا ناسور دیمک کی طرح ملک کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے مسائل گھمبیر صورتحال اختیار کر چکے ہیں۔ کسٹم انٹیلی جنس نے کاروباری برادری کا جینا حرام کر رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ سمگنگ کو افعان،ایران بارڈر پر روکا جائے۔