ملکی تاریخ میں پہلی بار زر مبادلہ ذخائر 18 ارب 50 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے
اسلام آباد (این این آئی) ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب 50 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب 50 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں جس پر وزیراعظم نواز شریف نے قوم اور وزیرخزانہ اسحاق ڈارکو مبارک باد دی ہے، وزیراعظم نے کہاکہ ملک کو اقتصادی ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔