سٹاک مارکیٹوں میں تیزی برقرار، کے ایس ای 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
کراچی (اے پی پی) کراچی اسٹاک ایکسچینج (کے ایس ای) میں زبردست تیزی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 444.75 پوائنٹس کے اضافہ سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 34843.61 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتہ کے تیسرے روز بدھ کو کراچی اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 34400، 34500، 34600، 34700 اور 34800 پوائنٹس کی پانچ بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 444.75 پوائنٹس کے اضافہ سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 34843.61 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 361 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا مارکیٹ کیپیٹل 74 کھرب 21 ارب 3 کروڑ 16 لاکھ 47 ہزار 237 روپے سے بڑھ کر 75 کھرب 1 ارب 13 کروڑ 39 لاکھ 10 ہزار502 روپے ہو گیا۔لاہور سٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز تیزی کا رجحان رہا۔ مجموعی طور پر 90 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا۔31 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ7 کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ52 کمپنیوں کے حصص میں استحکا م رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس 66.33 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 6048.59 بندہوا۔